امام بخاری نے اس مسئلہ کو ثابت کر نے کے لیے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث کا حوالہ دیا ہے کہ وہ ایک رات اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے ، جب رات کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تہجد پڑھنے لگے تو وہ آپ کے بائیں جانب کھڑے ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی دائیں جانب کھڑا کیا۔ [1]ایک روایت میںمزید صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا :’’میں تجھے دوران نماز اپنی دائیں جانب کھڑا کر تا تھا لیکن تو پیچھے ہٹ جا تا تھا۔ ‘‘[2]اس صراحت سے معلوم ہوا کہ ایک مقتدی ہونے کی صورت میں اسے امام کے دائیں جانب بالکل برابر کھڑا ہونا چاہیے ، اس سے ذرا پیچھے کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث میںہے کہ انھوں نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ نے انہیںاپنی دائیں جانب کھڑا کیا۔[3]اگر امام سے ذرا پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہوتا تو ضرور احادیث میں اس کا ذکر ہوتا جبکہ دو آدمیوںکی جماعت کا متعدد مرتبہ واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا بھی یہی معمول تھا کہ وہ دو آدمیوں کی جماعت کی صورت میں مقتدی کو اپنے برابر کھڑا کرتے تھے جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں: میںایک مرتبہ دوپہر کے وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو وہ نفل پڑھ رہے تھے، میںبھی ان کے پیچھے کھڑا ہو کر نماز میں شامل ہو گیا تو انھوں نے مجھے اپنی دائیں جانب اپنے برابر کھڑا کیا۔ ‘‘[4]تابعین کرام کا بھی یہی معمول تھا، چنانچہ ابن جریح رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیںکہ میںنے عطا بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا کہ ایک آدمی امام کے ساتھ نماز ادا کر تا ہے تو وہ کہاں کھڑا ہو ؟ انھوںنے فرمایا اس کی دائیں جانب، میںنے عرض کیا اس کے برابر صف بنا کر کھڑا ہو؟تا کہ درمیان میںکوئی خلل نہ رہے ؟ آپ نے فرمایا: ہاں![5]ان احادیث و آثار سے یہ ثابت ہوا کہ جب دو آدمی نماز با جماعت ادا کریں تو مقتدی کو امام کے دائیںجانب بالکل برابر کھڑا ہونا چاہیے ، اس کے آگے یا پیچھےکھڑا ہونا شرعاً ناجائز ہے۔ (واللہ اعلم)لباسِ حیض میں نماز پڑھناسوال: عورت نے جن کپڑوںمیں ایام گزارے ہوں، کیا ان میںنماز پڑھنا جائز ہے جبکہ ان پر خونِحیض کے نشانات وغیرہ نہ ہوں، قرآن و حدیث کے مطابق اس مسئلہ کی وضاحت کردیں۔جواب: اسلام میںکچھ عورتیں مخصوص ایام میں خاص لباس پہن لیتی تھیں، طہارت و نظافت کے پیش نظر مخصوص لباس استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میںایک عنوان بایںالفاظ قائم کیا ہے :’’طہر کے لباس کے علاوہ مخصوص ایام میںالگ لباس استعمال کرنا۔ ‘‘ پھر انھوںنے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی عادت بیان کی ہے کہ وہ مخصوص ایام میں الگ لباس استعمال کرتی تھیں۔ [6]