ان کا مقصدیہ تھا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا عمل بلا دلیل نہیں ۔ چنانچہ ایک دوسری روایت کے الفاظ اس طرح ہیں:’’وہ فقیہ ہیں۔‘‘[1]یہ واقعہ عطا بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ بھی بیان کر تے ہیں ، ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں :’’انھوںنے سنت پر عمل کیا ہے۔ ‘‘[2]حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ جناب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ انھوںنے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ایک وتر پڑھتے دیکھا تھا۔[3]ایک روایت کے الفاظیہ ہیں کہ وہ نماز عشا کے بعد وتر کی ایک رکعت پڑھتے تھے۔[4]ان احادیث و آثار کی روشنی میں عشا ءکے بعد وتر کی ایک رکعت پڑھنے میںکوئی حرج نہیں، اگرچہ کامل اتباع کا تقاضا ہے کہ وتر کی منقول ان تمام روایات پر عمل کیا جائے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وقتاً فوقتاً ثابت ہیں۔ (واللہ اعلم)اذان دیتے وقت کانوں میںانگلیاں دینا سوال: کیا اذان دیتے وقت کانوںمیںانگلیاںڈالنا ضروری ہیں، اس کے متعلق احادیث میںکوئی صراحت ہو تو اس کا حوالہ دیں۔ جواب: اذان دیتے وقت کانوں میںانگلیاں ڈالنا مستحب ہے۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میںایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے:’’اذان دیتے وقت اپنے کانوں میںانگلیاںداخل کرنا‘‘پھر انھوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کا حوالہ دیا ہے کہ انھوںنے اذان دیتے وقت اپنی انگلیوں کو اپنے کانوںمیںداخل کیا تھا۔[5]ایک روایت میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اذان دیتے وقت اپنی انگلیوں کو کانوںمیں داخل کرے کیونکہ ایسا کرنا آواز کے اونچا ہونے کا باعث ہے۔ [6]اگرچہ اس حدیث کی سند کمزور ہے تاہم دیگر روایات سے اس عمل کی تائید ہو تی ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے متعلق کہا ہے کہ وہ اذان دیتے وقت اپنے کانوں میںانگلیاںڈالتے تھے۔[7]اگر کوئی مؤذن اذان دیتے وقت انگلیاںکانوں میںنہیں ڈالتا اور وہ صرف اپنے ہاتھ کانوں پر رکھتا ہے تو اس صورت میں بھی اذان دینا جائز ہے جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ اذان دیتے وقت اپنی انگلیاںکانوںمیںنہیں ڈالتے تھے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیںکہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا مذکورہ وصف مصنف عبد الرزاق اور مصنف ابن ابی شیبہ میںمتصل سند سے بیان ہوا ہے۔[8]