سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مصروفیت کی وجہ سے ظہر کے بعد والی دو سنتیں نہیں پڑھ سکے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد مصروفیت کے اختتام پر انہیںادا کیا تھا۔[1] ان احادیث کی روشنی میں اگر نماز ظہر سے پہلے والی سنتیں رہ جائیںتو انہیں نماز کے بعد ادا کیا جا سکتا ہے لیکن پہلے نماز ظہر کے بعد والی دو سنتیںپڑھی جائیںپھر ان کے بعد پہلی چار سنتیں ادا کی جائیں۔ (واللہ اعلم)دوران نماز قرآنی آیات کا جوابسوال: احادیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوران نماز آیت رحمت پڑھتے تو اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتے اور جب آیت عذاب پڑھتے تو جہنم سے پناہ مانگتے ، کیا اس حدیث کے پیش نظر ہم پر ضروری ہے کہ بعض قرآنی آیات کا جواب دیں جیسا کہ ہمارے ہاںنماز با جماعت میںامام جب سبح اسم ربک الاعلیٰ پڑھتا ہے تو مقتدی بآواز بلند سبحان ربی الاعلیٰ کہتے ہیں، اسی طرحکچھ دیگر آیات کا بھی مقتدی حضرات جواب دیتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میںمفصل جواب تحریر کریں۔جواب: سوال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو معمول بیان ہوا ہے اس کی وضاحت کچھ اس طرحہے:’’حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہجد کا مشاہدہ بیان کر تے ہیںکہ دوران قرأت جب آپ تسبیح پر مشتمل آیات تلاوت کر تے تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر تے اور جب کبھی سوال کی آیت سے گزرتے تو رحمت کا سوال کر تے ، اسی طرح جب کبھی تعوذ پر مشتمل آیات پڑھتے تو اللہ تعالیٰکی پناہ طلب کر تے۔ ‘‘[2]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول اگرچہ صلوٰۃ اللیل سے متعلق ہے تاہم محدثین کرام نے اسے عام رکھا ہے یعنی جب کوئی ایسی آیت کی تلاوت کرے جس میںاللہ کی تسبیحیا پناہ یا سوال کا ذکر ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂحسنہ پر عمل کر تے ہوئے اس وقت اللہ کی تسبیحکرے، اللہ تعالیٰسے سوال کرے۔ نیز دینی اور دنیوی ضرر ، نقصان اور خسران سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے۔ دوران قرأت یہ ایک عام ہدایت ہے جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے۔ یہ بھی و اضحرہے کہ یہ ہدایت صرف قاری یعنی پڑھنے والے کے لیے ہے ، سننے والے کے لیے نہیں۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع صرف اس معنی میںتمام افرادِ امت کے لیے عام ہے جب فرد کی حالت بھی وہی ہو جس حالت میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی کام سر انجام دیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس معمول کا مشاہدہ کیا اور بیان کر دیا۔ یہ کسی روایت میںنہیںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قسم کی آیات سن کر انھوںنے خود تسبیحیا سوال کیا ہو یا اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کی ہو۔ اس تمہید کی بعد ہم اصل سوال کی طرف آتے ہیں کہ ہمارے ہاں نماز با جماعت میں جب امام سبحاسم ربک الاعلیٰ پڑھتا ہے تو مقتدی بلند آواز سے سبحان ربی الاعلیٰ پڑھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نماز اور غیر نماز میںآیات کا جواب دینا ثابت ہے جیساکہ درج ذیل حدیث سے معلوم ہو تاہے۔