الفاظ لکھے ہو تے ہیں ، وہ انتہائی محل نظر ہیں، الفاظ یہ ہیں:’’وبصوم غدٍ نویت من شھرِ رمضان‘‘ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ’’ میں آئندہ کل کے روزے کی نیت کر رہا ہوں ۔ ‘‘عربی زبان کے لحاظ سے بھی یہ نیت درست نہیںکیونکہ روزہ آج کا رکھا جا رہا ہے اور نیت آئندہ کل کے روزے کی کی جا رہی ہے ۔ بہر حال یہ الفاظ شرعاً درست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرحکے الفاظ ثابت نہیں، نیت چونکہ دل کا فعل ہے ، اس لیے دل میں عزم کر لینا ہی کافی ہے، زبان سے اس کی ادائیگی ضروری نہیں ۔ (واللہ اعلم)سحری دیر سے کرناسوال: ہمارے ہاںکچھ لوگ ایسے ہیںجو طلوع فجر سے کافی وقت پہلے سحری کھا کر سو جا تے ہیں، کتاب و سنت کی روشنی میں اس عمل کی کوئی گنجائش ہے ؟جواب: روزہ کے متعلق عام اصول یہ ہے کہ افطاری میںجلدی اور سحری میںتاخیر ہونی چاہیے۔ چنانچہ حدیثمیںحضرت ابو عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میںنے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا، ہم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابی موجود ہیں، ان میںسے ایک روزہ جلدی کھولتے ہیں اور سحری تاخیر سے کھا تے ہیں اور دوسرے صحابی افطار دیر سے کر تے ہیں اور سحری جلدی کھا لیتے ہیں ۔ انھوںنے فرمایا: ان میںافطار اول وقت اور سحری آخر وقت کر نے والا کون ہے ؟ میںنے عرضکیا وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، انھوںنے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول بھی یہی تھا۔ [1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سحری میں دیر کرنی چاہیے ، اسے جلدی کھا کر سو جانا مستحسن امر نہیںکیونکہ ایسا کرنے میں درج ذیل قباحتیں ہیں۔1۔ یہ لوگ وقت سے پہلے روزہ رکھ لیتے ہیں۔ 2۔ اکثر نماز فجر با جماعت ادا نہیںہو تی۔ اس طرح فرض نماز با جماعت چھوڑنا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے۔ 3۔ بعضاوقات ایسا بھی ہو تا ہے کہ ایسے لوگ نماز فجر طلوع آفتاب کے بعد ادا کر تے ہیں جو گناہ اور جرم ہے۔ ہاں اگر کوئی مجبور ہو تو الگ بات ہے عام حالات میں سحری میںتاخیر کرنا ہی مستحب ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی معمول تھا کہ افطاری آفتاب غروب ہو تے ہی جلدی کر تے اور سحری آخر میںکھا تے تھے۔ (واللہ اعلم)ترک شدہ روزوںکا فدیہ سوال: ایک آدمی فوت ہوا اور اُس کے ذمے رمضان کے کچھ روزے تھے ، اب اس کی طرف سے ترک شدہ روزوںکا فدیہ دیا جائے یا کوئی عزیز رشتہ دار اس کی طرف سے فوت شدہ روزوں کو رکھے ، کتاب و سنت کے مطابق اس کے متعلق کیا ہدایات ہیں؟جواب: روزہ ایک عبادت ہے اور عبادات میںنیابت نہیںہو تی بلکہ اسے انسان نے خود ہی ادا کرنا ہو تا ہے ہاںاگر کسی عبادت میں قرآن و حدیث سے نیابت ثابت ہو تو اس پر عمل کیا جا سکتاہے بصورت دیگر توقف کرنا ہو گا مثلاً کسی انسان کی ترک کر دہ