ایک دوسری حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میری اس مسجد سے اگر کوئی اذان سننے کے بعد نکل جا تا ہے اور اسے کوئی ضروت بھی نہیںپھر وہ واپس نہیں آتا تو وہ پکا منافق ہے۔[1]اس حدیث میںاگرچہ مسجد نبوی کا ذکر ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہ حکم عام ہے جیسا کہ پہلی حدیث میںہے۔ کیونکہ نماز باجماعت فرضہے اور مسجد سے باہر نکل جانے کی صورت میںیہ فرض ادا نہیںہو سکتا، ہاںاگر کوئی ضروت ہو تو ایسے حالات میںمسجد سے باہر جا سکتا ہے۔ چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عنوان بایںالفاظ قائم کیا ہے: کیا آدمی کسی عذر کی بنا پر مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟[2]پھر انھوں نے حدیث پیش کی ہے کہ ایک دفعہ اقامت ہو چکی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مصلیٰ امامت کے لیے کھڑے ہو چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم اپنی اپنی جگہ پر کھڑے رہو، پھر آپ گھر تشریف لے گئے اور غسل کر کے واپس آئے اور آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔[3]اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان کیا، تکبیر ہونے کے بعد بھی کسی معقول عذر کی وجہ سے انسان باہر نکل سکتا ہے۔ صورت مسؤلہ میںبھی ایک معقول عذر ہے کہ امام اپنے گھر میںسنت ادا کرنے کا اہتمام کرتا ہے ، لہٰذا اگر امام اذان دے کر اپنے گھر سنت ادا کرنے کے لیے آتا ہے تو یہ جائز ہے۔ (واللہ اعلم)(ب)کیا مؤذن ہی تکبیر کہے ؟شرعی اعتبار سے یہ ضروری نہیںکہ جو اذان کہے وہی تکبیر کہنے کا فریضہ ادا کرے ، کوئی بھی دوسرا شخص تکبیر کہہ سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میںحدیث پیش کی جا تی ہے کہ حضرت زیادصدائی رضی اللہ عنہ نے اذان کہی ، جب جماعت کا وقت ہوا تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہنے کا ارادہ کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اس صدائی نے اذان کہی ہے اور جو اذان کہے وہی اقامت کہے ، پھر انھوںنے ہی اقامت کہی۔ ‘‘[4]لیکن یہ روایت سند کے اعتبار سے کمزور ہے کیونکہ اس میں عبد الرحمن بن زیاد افریقی نامی راوی ضعیف ہے ۔ چنانچہ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ یہ حدیث بیان کر نے کے بعد فرماتے ہیں:’’یہ حدیث افریقی سے مروی ہے اور محدثین کے نزدیک یہ راوی ضعیف ہے۔ [5]اس بنا پر موذن کے علاوہ کوئی بھی تکبیر کہہ سکتا ہے ۔ چنانچہ امام ابو داؤد رحمۃاللہ علیہ نے ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے:’’ مؤذن اذان دے اور تکبیر کوئی دوسرا کہے۔‘‘[6]اسے ثابت کرنے کے لیے حدیثپیش کی ہے کہ عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ کو خواب میں اذان سکھائی گئی تو انھوںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی، آپ نے فرمایا: تم یہ کلمات حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو بتاؤ، چنانچہ انھوںنے بتائے تو بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی،