لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے کر جہاںجہاں خون کے نشانات ہیں وہاںلگا دو تاکہ نا گواری کے اثرات ختم ہو جائیں۔ [1]حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کی عطا کردہ عقل سے ’’توضئی‘‘ کا معنی سمجھ لیا اور عورت کو اس کا مفہوم سمجھا دیا۔ ٭…شرعی حکم میں مزید سہولت حاصل کرنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا حکم دیں پھر اس میںاگر مزید سہولت کی گنجائش ہو تو اس کے متعلق سوال کیا جائے جیسا کہ فتح خیبر کے موقع پر صحابہ کرام نے گھریلو گدھوں کا گوشت بنا کر اس کی دیگیںآگ پر رکھ دیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت کیا تو بتایا گیا کہ گھریلو گدھوں کا گوشت پکایا جا رہا ہے ۔ آپ نے فرمایا گوشت کو ضائع کردو اور تمام ہنڈیوں کو توڑ دو، صحابہ کرام نے مزید سہولت کے پیش نظر سوال کیا کہ ہم گوشت ضائع کر کے انہیں دھو لیتے ہیں تو آپ نے فرمایا ٹھیک ہے انہیں دھو کر صاف کر لو۔[2]٭…متضاد صورت حال سامنے آنے پرصحیح فیصلے تک رسائی : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ مسجد کے دروازے کے پاس ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے دیکھا، عرض کیایا رسول اللہ! اگر اسے آپ خرید لیں تو اچھا ہے تاکہ جمعہ کے دن اور سفیروںکی آمد کے وقت اسے زیب تن فرما لیا کریں، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اسے تو وہ شخص پہنے گا جس کا آخرت میںکوئی حصہ نہ ہو۔‘‘اس کے بعد کہیں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قسم کے ریشمی جوڑے آگئے، ان میں سے آپ نے ایک جوڑا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ!آپ نے مجھے یہ جوڑا عنایت فرمایا ہے حالانکہ آپ خود ہی حلہ عطارد کے متعلق کچھ فرما چکے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میںنے تمہیںیہ جوڑا اس لیے نہیںدیا کہ تم خود اسے پہنو۔‘‘چنانچہ وہ جوڑا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے مشرک بھائی کو پہنچا دیا جو مکہ میںرہائش پذیر تھا۔ [3]٭…کوئی نئی صورت حال سامنے آئے تو صحت و صواب معلوم کرنے کے لیے سوال کرنا جیسا کہ حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے شادی کی تو ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میںنے عقبہ اور اس کی بیوی دونوں کو دو دھ پلایا ہے ، حضرت عقبہ نے کہا: مجھے تو علم نہیںکہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے پہلے اس کی خبر دی ہے، چنانچہ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ سوار ہو کر مدینہ طیبہ پہنچے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا:’’جب ایسی بات کہی گئی ہے تو وہ تیرے گھر کیسے رہ سکتی ہے۔‘‘آخر عقبہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا تو اس نے کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیا۔ ‘‘[4]ایک چیز کے متعلق حلال اور حرام ہونے کے دونوںپہلو ہوتے ہیں۔ سوال کے ذریعے اس کے ایک پہلو کی تعیین کی جاتی ہے ۔ مثلاً ذبح شدہ بکری کے پیٹ جو مردہ بچہ بر آمد ہوتا ہے وہ اس حیثیت سے تو حلال ہے کہ بکری کے گوشت کا ایک حصہ ہے لیکن اس کا