Maktaba Wahhabi

161 - 505
میں نے وہ (کام) آپ کی خوشنودی کی خاطر کیا ہے، تو ہمارے لیے اُس سے (مزید) کشادگی پیدا فرما دیجیے۔‘‘ چنانچہ ان کے لیے کچھ مزید کشادگی ہو گئی۔ تیسرے شخص نے کہا: ’’اے اللہ! بلاشبہ میں نے ایک مزدور ایک فرق[1] چاول کے معاوضے پر رکھا تھا۔ جب اس نے اپنا کام پورا کر لیا، تو کہا: ’’میرا حق مجھے دیجیے۔‘‘ میں نے اُس کا حق اُسے پیش کیا، تو اُس نے اُس (مزدوری) پر ناراض ہوتے ہوئے، اُسے نہ لیا۔ میں اُس (کے چھوڑے ہوئے چاولوں) سے کاشت کرتا رہا، یہاں تک کہ میں نے اس سے گائیں اور ان کا چرواہا حاصل کر لیا۔ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا: ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو، مجھ پر ظلم نہ کرو اور مجھے میرا حق دو۔‘‘ میں نے اسے کہا: ’’اُن گاؤں اور ان کے چرواہے کی طرف جاؤ۔‘‘ اس نے کہا: ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھ سے مذاق نہ کرو۔‘‘ میں نے کہا: ’’بلاشبہ میں تم سے مذاق نہیں کر رہا۔ اُن گاؤں اور اُن کے چرواہے کو لے لو۔‘‘ چنانچہ وہ انہیں لے کر چلا گیا۔ سو اگر آپ جانتے ہیں، کہ بلاشبہ میں نے وہ کام آپ کی خوشنودی کے حصول کی
Flag Counter