Maktaba Wahhabi

259 - 505
& {وَ إِِذَا مَسَّ الْاِِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّہٗ مُنِیبًا إِِلَیْہِ}[1] چوتھا: اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع اور ان کی طرف متوجہ ہونا۔ [ترجمہ: جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے، تو وہ خوب رجوع ہو کر اپنے رب کو پکارتا ہے]۔ اَلْخَامِسَۃُ: اَلتَضَرُّعُ وَ الدُّعَآئُ: & {وَ إِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا}[2] ’’پانچواں: گریہ زاری اور دعا۔ (ترجمہ: اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے، (تو) وہ ہمیں پکارتا ہے)۔ & {بَلْ إِیَّاہُ تَدْعُوْنَ فَیَکْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ إِلَیْہِ إِنْ شَآئَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِکُوْنَ}[3] [ترجمہ: بلکہ خاص اُنہی کو پکارو گے، پھر جس چیز کے (دُور کرنے کے) لیے تم فریاد کر رہے ہو گے، اگر وہ چاہیں گے، تو اُسے دُور فرما دیں گے اور تم اُن (سب) کو بھول جاؤ گے، جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو]۔ {وَ إِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ إِلَّآ اِیَّاہُ}[4]
Flag Counter