Maktaba Wahhabi

429 - 505
مَعِیَّۃٌ بِالْقُرْبِ، وَالْوَلَایَۃِ، وَالْمَحَبَّۃِ، وَالنُّصْرَۃِ، وَالتَّوْفِیْقِ۔ ذکر کرنے والا، جس کا ذکر کرتا ہے، اس کے بہت نزدیک ہوتا ہے اور جس کا وہ ذکر کرتا ہے، وہ اس کے ہمراہ ہوتا ہے۔ یہ ہمراہی (اور معیّت) قربت، دوستی، محبت، نصرت اور توفیقِ (خیر) کے ساتھ ہوتی ہے۔ xiv: اَلذِّکْرُ جَلَّابٌ لِلنِّعَمِ، دَافِعٌ لِلنِّقَمِ۔ ذکر نعمتوں کو کھینچنے والا اور عذابوں کو دُور کرنے والا ہے۔ xv : إِنَّ ذِکْرَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یُسَہِّلُ الصَّعْبَ، وَیُیَسِّرُ الْعَسِیْرَ، وَیُخَفِّفُ الْمَشَّاقَ۔ فَمَا ذُکِرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی صَعْبٍ إِلَّا ھَانَ، وَلَا عَلٰی عَسِیْرٍ إِلَّا تَیَسَّرَ، وَلَا مَشَقَّۃٍ إِلَّا خَفَّتْ، وَلَا شِدَّۃٍ إِلَّا زَالَتْ، وَلَا کُرْبَۃٍ إِلَّا انْفَرَجَتْ، فَذِکْرُ اللّٰہِتَعَالٰی ھُوَ الْفَرْجُ بَعْدَ الشِّدَّۃِ، وَالْیُسْرُ بَعْدَ الْعُسْرِ، وَالْفَرْجُ بَعْدَ الْغَمِّ وَالْہَمِّ۔ بلاشبہ ذکرِ الٰہی مشکل کو سہل، تنگی کو آسان اور بوجھل کو ہلکا کر دیتا ہے۔ اللہ عزوجل کا کسی دشواری میں ذکر نہیں کیا جاتا، مگر وہ ہلکی ہو جاتی ہے اور نہ کسی تنگی میں، مگر وہ آسان ہو جاتی ہے اور نہ کسی مشقت، میں مگر وہ خفیف ہو جاتی ہے اور نہ کسی سختی میں، مگر وہ ٹل جاتی ہے اور نہ کسی غم میں، مگر وہ چھٹ جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کا ذکر سختی کے بعد نجات، تنگی کے بعد آسانی اور پریشانی اور غم کے بعد چھٹکارا ہے۔ xvi: إِنَّ ذِکْرَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یُذْہِبُ عَنِ الْقَلْبِ مُخَاوِفَہٗ کُلَّہَا ، وَلَہٗ تَأْثِیْرٌ عَجِیْبٌ فِيْ حُصُوْلِ الْأَمْنِ، فَلَیْسَ لِلْخَآئِفِ الَّذِيْ قَدِ
Flag Counter