Maktaba Wahhabi

64 - 505
i: سلف صالحین کا پیش آمدہ مصائب کا سبب اپنے گناہوں کو ٹھہرانا: سلف صالحین اپنے اوپر نازل شدہ مصیبتوں کا سبب اپنے گناہوں کو ٹھہراتے تھے۔ اس سلسلے میں ذیل میں چار مثالیں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام ابن سعد نے ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ: [أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِيْ بَکْرِ الصِّدِّیْقِ رضی اللّٰه عنہا کَانَتْ تَصْدَعُ، فَتَضَعُ یَدَھَا عَلٰی رَأْسِہَا، وَ تَقُوْلُ: ’’بِذَنْبِيْ، وَ مَا یَغْفِرُہُ اللّٰہُ تَعَالٰی أَکْثَرُ۔‘‘[1] [بلاشبہ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کو سر درد ہوتا، تو اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھتیں اور فرماتیں: ’’میرے گناہ کی وجہ سے اور جو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں، وہ زیادہ ہے۔‘‘ ب: مُرَّۃ ہمدانی بیان کرتے ہیں: ’’رَأَیْتُ عَلٰی ظَہْرِ کَفِّ شُرَیْحٍ[2] قُرْحَۃً، فَقُلْتُ: ’’یَا أَبَا أُمَیَّۃَ! [3]مَا ھٰذَا؟‘‘ میں نے شریح کی ہتھیلی پر پھوڑا دیکھا، تو میں نے عرض کیا: ’’اے ابو امیہ! یہ کیا ہے؟‘‘
Flag Counter