Maktaba Wahhabi

67 - 505
پر آفات کا نزول اور اُن کی جانوں میں بیماریوں، وباؤں اور دیگر (مصیبتوں) کا آنا، یہ (سب کچھ) اُن کے ایسے اعمال کے سبب ہوا، جو فی نفسہٖ خراب اور دوسروں کو بھی خراب کرنے والے تھے۔ یہ (مختلف اقسام و انواع کے عذاب آئے) تاکہ وہ جان لیں، کہ اللہ تعالیٰ اعمال کی جزا دینے والے ہیں۔ اُنہوں نے سزا کا نمونہ دنیا میں جلدی دکھا دیا، تاکہ وہ اُن اعمال سے باز آ جائیں، جن سے عظیم فساد بپا ہوا اور اُن کے احوال سدھر جائیں اور معاملہ سنور جائے۔[1] گفتگو کا ما حاصل یہ ہے، کہ لوگوں پر مصائب کے نزول کا ایک سبب اُن کی کرتوتیں اور بداعمالیاں ہیں۔ 
Flag Counter