Maktaba Wahhabi

134 - 249
کیا تمتع یا قران کی قربانی عرفات میں ذبح کرنا جائز ہے؟ سوال:… کسی حاجی نے اپنی قربانی ایام تشریق کے دوران عرفات میں ذبح کر ڈالی اور وہاں کے لوگوں میں ہی اسے تقسیم کر دیا۔ کیا یہ جائز ہے؟ اور اگر وہ اس کا حکم نہ جانتا ہو یا عمدا اس نے ایسا کیا ہو تو اس پر کیا واجب ہے؟ اور اگر وہ اپنی قربانی ذبح تو عرفات میں کرے مگر اس کا گوشت حرم کی حدود میں تقسیم کرے تو کیا یہ جائز ہے اور وہ کونسی جگہ ہے۔ جس کے علاوہ کسی دوسری جگہ قربانی کرنا جائز نہیں؟ شکریہ! (عبداللہ۔ ن۔ الدلم) جواب:… تمتع یا قران کی قربانی حرم کے علاوہ کسی اور مقام پر جائز نہیں اور اگر کسی نے کسی اور مقام مثلاً عرفات یا جدہ یا کسی دوسرے مقام پر ذبح کی تو وہ کفایت نہ کرے گی، اگرچہ اس کا گوشت حرم میں ہی تقسیم کیا جائے۔ اسے حرم میں دوسری قربانی حرم میں ذبح کی اور فرمایا: ((خُذُوا عَنِّی مَنَاسِکَکُم)) ’’اپنے حج کے ارکان مجھ سے سیکھ لو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی حرم میں ہی اپنی قربانی ذبح کی۔ ممنوعاتِ احرام احرام باندھے ہوئے کے سر سے بال گرنے کا حکم سوال:… اگر عورت نے احرام باندھا ہو اور بے اختیار اس کے سر سے بال گر جائیں تو وہ کیا کرے؟ جواب:… اگر کسی محرم کے سر سے بال گر جائیں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور یہ بات وضو کرتے وقت سر کا مسح کرنے سے ہو یا سر دھونے سے ہو، اس کا کچھ مضائقہ نہیں۔ اسی طرح اگر مرد کی داڑھی سے یا اس کی مونچھوں سے یاناخنوں سے کچھ گر جائے تو بھی چنداں مضائقہ نہیں جبکہ اس نے عمدا ایسا نہ کیا ہو۔ ممنوع بات صرف یہ ہے کہ وہ احرام کی حالت میں دانستہ اپنے بال یا اپنے ناخن کاٹے۔ اسی طرح عورت بھی دانستہ کچھ نہ کاٹے۔ پھر اگر بلا ارادہ بال گر جاتے ہیں تو وہ مردہ بال ہوتے ہیں جو حرکت کے وقت گر جاتے ہیں۔ ان کے گرنے کا کچھ نقصان نہیں۔
Flag Counter