Maktaba Wahhabi

161 - 249
فرمائیں گے۔‘‘(محمد۔ ع۔ب۔ الریاض) جواب:… یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا: ((مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا)) ’’جس نے ہم سے بددیانتی (دھوکہ) کی، اس کام ہم سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘ اور یہ بددیانتی کا حکم جیسے معاملات کے بارے میں عام ہے، اسی طرح امتحان میں بددیانتی اور انگریزی زبان کے پرچے وغیرہ سب کو عام ہے۔ لہٰذا اس حدیث کے عموم اور اس معنی میں جو دوسری احادیث آئی ہیں، ان کی بنا پر کسی طالب علم لڑکے یا لڑکی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی بھی مضمون میں بددیانتی سے کام لے… اور توفیق عطا کرنے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
Flag Counter