Maktaba Wahhabi

241 - 249
شخص سچے دل سے توبہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَتُوْبُوْا اِِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ،﴾ ’’اور اے ایمان والو! سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ (النور: ۳۱) نیز فرمایا: ﴿وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہْتَدٰی،﴾ ’’اور جو شخص توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھے کام کرے پھر سیدھی راہ چلے تو میں اسے بخشنے والا ہوں۔‘‘ (طٰہٰ:۸۲) بعض لوگ فوت ہو جانے والے کے ترکہ سے ولیمے رچاتے (سوئم وغیرہ جیسی دعوتوں کا اہتمام کرتے) ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ سوال:… بعض لوگ اپنے قریبی رشتہ داروں کی موت پر ولیمے مجلس عزا وغیرہ رچاتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں اور ان کی قیمت متوفی کے مال سے خرچ کی جاتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اگر میت خود اپنے بعد ایسے ولیموں کی وصیت کر جائے تو کیا شرعا ورثا پر لازم ہے کہ اس کی وصیت پر عمل درآمد کریں۔‘‘(محمد۔ ع۔ا) جواب:… موت کے بعد ولیمے رچانے کی وصیت کرنا، بدعت اور جاہلیت کے اعمال سے ہے۔ اسی طرح اگر اس کی وصیت کے بغیر میت کے گھر والے ولیمے کریں تو بھی مکروہ کام ہے، جو جائز نہیں ہے۔ جیسا کہ جریر بن عبداللہ بن بجلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: ((کُنَّا نَعُدُّ الْاِجْتماعَ الی اھْلِ الْمَیِّتِ وصُنْعۃِ الطَّعَامِ بعدَ الدَّفْنِ مِنَ النِّیاحَۃِ)) ’’ہم میت والوں کے ہاں اکٹھا ہونے اور دفن کے بعد کھانا پکانے کون وحہ گری میں ہی شمار کرتے تھے۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد نے اسناد حسن سے نکالا۔ اور یہ اس لیے بھی ناجائز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میت والوں کے لیے دوسروں پر کھانا پکانا مشروع کیا ہے کیونکہ وہ مصیبت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جعفر بن ابی طالب کے غزوہ موتہ میں شہید ہوجانے کی خبر پہنچی تو آپ نے ان کی برادری کے لوگوں سے کہا: ((اصْنَعُوا لآلِ جَعْفرٍ طعامًا، فَقَدْ اتَاھُم مَا یُشْغِلُھُم)) جعفر کے اہل خانہ کے لیے کھانا پکاؤ۔ کیونکہ انہیں ایسی مصیبت آئی ہے جو انہیں مشغول رکھے ہوئے ہے۔‘‘
Flag Counter