Maktaba Wahhabi

276 - 505
اذیت پہنچے)، مگر اُس کے لیے اُس کے سبب ایک درجہ لکھا جاتا ہے اور اُس کے لیے اس کی وجہ سے ایک خطا مٹائی جاتی ہے]۔ حافظ ابن حجر نے صحیح مسلم کی روایت کے حوالے سے لکھا ہے: ’’وَ ھٰذَا یَقْتَضِيْ حُصُوْلَ الْأَمْرَیْنِ مَعًا: حُصُوْلَ الثَّوَابِ، وَ رَفْعَ الْعِقَابِ۔ وَ شَاھِدُہٗ مَا أَخْرَجَہُ الطَّبْرَانِيُّ فِيْ الْأَوْسَطِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللّٰه عنہا بِلَفْظٍ: [1] [’’اس (حدیث) کا تقاضا یہ ہے، کہ اُس سے بیک وقت دونوں چیزیں حاصل ہوتی ہیں: ثواب کا حاصل ہونا اور سزا کا ختم کیا جانا۔ اس کی تائید امام طبرانی کی [المعجم] الأوسط میں ایک دوسری سند کے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کردہ حدیث سے ہوتی ہے، جس کے الفاظ (حسبِ ذیل) ہیں: ’’مَا ضُرِبَ عَلٰی مُؤْمِنٍ عِرْقٌ قَطُّ إِلَّا حَطَّ اللّٰہُ بِہٖ عَنْہُ خَطِیْئَۃً، وَ کَتَبَ لَہٗ حَسَنَۃً، وَ رَفَعَ لَہٗ دَرَجَۃً۔‘‘[2] [’’کسی مومن کو دکھ دینے والی کبھی کوئی بات نہیں پہنچتی، مگر اللہ تعالیٰ اس کی بنا پر اس سے ایک خطا دُور کر دیتے ہیں، اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں‘‘]۔ حافظ رحمہ اللہ مزید لکھتے ہیں: ’’اور اس (روایت) کی سند عمدہ ہے۔‘‘[3] ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو سعید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے
Flag Counter