Maktaba Wahhabi

490 - 505
{بِمَا کَفَرْتُمْ} بِسَبَبِ إِشْرَاکِہِمْ أَوْ کُفْرَانِکُمْ لِنِعْمَۃِ الْإِنْجَائِ۔ {ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَکُمْ عَلَیْنَا بِہٖ تَبِیْعًا} أَيْ ثَائِرًا یُطَالِبُنَا بِمَا فَعَلْنَا اِنْتِصَارًا مِنَّا وَدَرَکًا لِلثَّأْرِ مِنْ جِہَتِنَا، کَقَوْلِہٖ سُبْحَانَہٗ {وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰہَا}۔[1]،[2] {أَفَاَمِنْتُمْ}: (میں) ہمزہ انکار (و توبیخ) کے لیے ہے اور [الفآء] کے ساتھ محذوف پر عطف ہے اور (اس کے ساتھ مل کر) معنی یہ ہے: ’’کیا تم نجات پانے کے بعد بے خوف ہو چکے ہو؟‘‘ {أَنْ یَّخْسِفَ بِکُمْ جَانِبَ الْبَرِّ} (یعنی تمہیں خشکی کی جانب ہی دھنسا دیں) جو کہ تمہارے لیے جائے امن ہے۔ یعنی اس خشکی کی جانب کو تمہارے ساتھ الٹ پلٹ دیں۔ یا تمہارے اس میں ہونے کی وجہ سے (اُسے (یعنی اس خشکی کو) دھنسا دیں)؟ (آیت میں) {جَانِبَ} کے لفظ کے اضافے سے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے، کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت، حکمرانی اور غلبے کے اعتبار سے (تمام) اطراف اور جہتیں یکساں اور مساوی ہیں۔ َٔوْ یُرْسِلَ عَلَیْکُمْ} یا تمہارے اُوپر بھیجیں {حَاصِبًا} ایسی ہوا، جو کنکریاں پھینکے۔ {ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَکُمْ وَکِیْلًا} (پھر تم اپنے لیے کوئی ایسا وکیل نہ پاؤ،) جو تمہیں اس عذاب سے محفوظ کر سکے یا اُسے تم سے دُور کر سکے، کیونکہ اُن کے (سب پر) غالب حکم کو ٹالنے والا کوئی نہیں۔ {أَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَکُمْ فِیْہِ} [کیا تم بے خوف ہو، کہ وہ تمہیں اس) (یعنی)
Flag Counter