Maktaba Wahhabi

222 - 250
(1) علم لغت (2) علم نحو (3) علم اشتقاق (4) علم تعریف کیونکہ مفردات و کلمات کی تشریح وجوہ اعراب و معانی کی پہچان، درج بالا ایک ہی لفظ کے مختلف اشتقاقات و تعریفات کی معرفت علوم پر منحصر ہے۔ (5)، (6)، (7) بلاغت کے علوم ثلاثہ معانی، بیان اور بدیع، کیونکہ کلام الٰہی میں سربستہ معانی کا حسن و جمال اور اسالیب و تعبیرات کی فصاحت علوم بلاغت سے ہی منکشف ہو سکتی ہے۔ (8) علم قراءت، اس کی روشنی میں نطق و کلام کی پہچان ہوتی ہے اور بسا اوقات تفسیری اختلاف کی صورت میں قراءت ایک اہم وجہ ترجیح ہوتی ہے۔ (9) علم العقائد، اس کی بنیاد پر آیات عقیدہ و صفات کی صحیح وضاحت ممکن ہے۔ (10) علم اصول فقہ، اس علم کی روشنی میں اجمال و تفصیل، عموم و خصوص، اطلاق و تقیید، اوامرونواہی وغیرہ کا صحیح فہم حاصل ہوتا ہے۔ (11) علم اسباب النزول، کیونکہ اس سے کئی آیات مبارکہ کا پس منظر سامنے آتا ہے۔ جس سے مفہوم مزید کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔ (12) علم القصص، اس سے قرآنی واقعات کی تشریح میں آسانی ہوتی ہے۔ اسے ہم علم تاریخ کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ (13) علم الناسخ والمنسوخ (14) علم السنن، احادیث نبویہ اور اقوال صحابہ کا علم، ظاہر ہے قرآن مجید کے فہم میں یہ اولین اہمیت کا حامل ہے، اس اعتبار سے کہ وہی اس کلامِ مبین کے اولین مخاطب اور اولین ناقلین ہیں یعنی عینی شاہد ہیں، اس کے احکام و مسائل کی چلتی پھرتی تصویر اور اس کے حقائق و معارف کی خوبصورت تعبیر ہیں۔
Flag Counter