Maktaba Wahhabi

46 - 250
تفصیلی احکام و مسائل بیان کرنے کو بھی تفسیر کہا گیا ہے۔ (10) فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریح و توضیح کو بھی آثار میں تفسیر کہا گیا ہے۔ (11) بعض کے نزدیک لفظ ’’ تفسير‘‘،’’فسر‘‘ سے مشتق ہے۔ جبکہ بعض کے نزدیک یہ ’’ سفر‘‘ سے مقلوب ہے اور بعض کے نزدیک ’’ تفسره‘‘ سے مشتق ہے۔ (12) مقالہ نگار کی رائے میں لفظ ’’ تفسير‘‘،’’فسر‘‘ سے مشتق ہے، کیونکہ باقی دونوں اقوال کی کوئی واضح دلیل نہیں ہے۔ تفسیر کا اصطلاحی مفہوم لغوی مفہوم کے اعتبار سے ’’ تفسير‘‘ کا اطلاق ہر قسم کی وضاحت پر ہوتا ہے، لیکن اہل علم کی اصطلاح میں یہ لفظ قرآن مجید کی تشریح و تفہیم کے ساتھ مخصوص ہے، حتیٰ کہ حدیث رسول کی تشریح کو بھی تفسیر نہیں کہا جاتا بلکہ شرح الحدیث کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید کی وضاحت کرنے والے کو ’’ مفسر‘‘ کہا جاتا ہے، اور احادیث نبویہ کی وضاحت کرنے والے کو ’’شارح حدیث‘‘ تفسیر کی فنی اور اصطلاحی تعریف کیا ہے؟ اس بارے میں متعدد تعریفات منقول ہیں۔ [1] علامہ زرکشی کی تعریف ’’ التفسير علم يعرف به فهم كتاب اللّٰه المنزل على نبيه محمد صلى اللّٰه عليه وسلم ، وبيان معانيه ، واستخراج أحكامه وحكمه‘‘ [2] تفسیر وہ علم ہے جس کے ذریعے سے اللہ کی کتاب کی معرفت حاصل کی جاتی ہے۔ وہ کتاب جو اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ ہے، نیز اس علم کے ذریعے
Flag Counter