Maktaba Wahhabi

246 - 250
یقین رکھتے تھے کہ ان کو اللہ تعالیٰ کے رُوبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسا اوقات تھوڑی سی جماعت نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور اللہ تعالیٰ استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ اس آیت کی تفسیر میں صوفیاء کرام لکھتے ہیں کہ یہ دنیا کی مثال ہے۔ نہر سے پینے کا مطلب ہے دنیا میں غرق ہونا، نہر سے نہ پینے کا مفہوم ہے زہدوتقویٰ اور دنیا سے بے اعتنائی و بے رغبتی اور چلو بھرنے سے مراد ہے بقدر حاجت دنیا حاصل کرنا۔ یہ مفہوم یقیناً اپنی جگہ مسلّم ہے اور قابل تحسین، لیکن اسے مذکورہ قرآنی آیت کی تفسیر قرار دینا بہرحال دلیل میں خطا ہونے کی واضح مثال ہے۔ [1]
Flag Counter