Maktaba Wahhabi

99 - 249
ہماری مسجد کے بعض نمازی فجر کی نماز سے پیچھے رہ جاتے ہیں، میں نے بے لوث ہو کر انہیں نصیحت کی، کیا میں محکمہ والوں کو ان کی شکایت کر دوں؟ سوال:… ہماری مسجد کے بعض نمازی فجر کی نماز سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔‘‘(یعنی جماعت میں شامل نہیں ہوتے) میں انہیں کئی بار نصیحت کر چکا ہوں۔ کیا اب میں محکمہ شرعی امور والوں کو ان کی شکایت کر دوں یا سمجھتا رہوں؟ م۔م۔ ا۔ الریاض جواب:… ہم آپ کو انہیں سمجھاتے رہنے کی ہی نصیحت کرتے ہیں۔ آپ جماعت کے چند خاص آدمیوں کو ساتھ لے کر ان پیچھے رہنے والوں کے ہاں جائیں اور انہیں نصیحت کریں اور اس عظیم خطرہ سے آگاہ کریں جو نماز باجماعت سے پیچھے رہنے میں ہے اور یہ کہ یہ اہل نفاق کی نشانی ہے۔ شاید وہ مان جائیں اور راہ راست پر آجائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَثْقَلَ صَلٰوۃٍ عَلَی الْمُنَافِقِینَ صَلٰوۃُ الْعِشَآئِ وَصَلٰوۃُ الْفَجْرِ وَلَوْ یَعْلَمُونَ مَا فِیہِمَا لَأَتَوْہُمَا وَلَوْ حَبْوًا)) ’’منافقوں پر بھاری نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے اور اگر وہ جانتے کہ ان دونوں میں کیا (گناہ یا ثواب) ہے تو وہ ضرور مسجد کو آتے خواہ سرین کے بل گھسٹ کر آتے۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ سمعَ النِّدائَ فلمْ یاتِ؛ فلا صلاۃَ لہ اِلاَّ مِنْ عُذر)) ’’جس نے اذان کی آواز سنی، پھر مسجد نہ آیا، اس کی نماز ادا نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ کوئی شرعی عذر ہو۔‘‘ آپ سے ایک اندھے آدمی نے اجازت چاہی کہ اسے مسجد میں لانے والا کوئی نہیں۔ کیا اس کے لیے گھر میں نماز ادا کر لینے کی رخصت ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: ((ہل تسمعُ النِّداء بالصَّلاۃ؟ قالَ: نعَمْ قالَ: فأجِب)) ’’کیا نماز کی اذان سنتے ہو؟ وہ کہنے لگا: ہاں! آپ نے فرمایا: تو پھر بات مانو۔‘‘ اور دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’میں تمہارے لیے رخصت نہیں پاتا۔‘‘ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جو ایک جلیل القدر صحابی تھے، فرماتے ہیں: ’’ہم نے دیکھا کہ ایسے لوگ ہی جماعت سے پیچھے رہتے تھے جن کا نفاق معلوم تھا۔‘‘ یعنی نماز باجماعت سے۔ لہٰذا ہر مسلم پر واجب ہے کہ نماز باجماعت کی محافظت کرے اور اس سے پیچھے رہنے سے بچے اور ائمہ مساجد پر واجب ہے کہ وہ ان پیچھے رہنے والوں کو نصیحت کرتے اور اللہ تعالیٰ کے غضب اور عذاب
Flag Counter