Maktaba Wahhabi

102 - 413
طرف نکلا، [خطیب کے ]قریب ہوا اور خوب توجہ اور دھیان سے سنا، اس کے لیے اٹھائے جانے والے ہر قدم کے بدلے میں ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث شریف میں چار اعمال کرنے والوں کے لیے عظیم بشارت دی کہ ان کے ہر قدم کے عوض میں ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ہے اور انہی چار اعمال میں سے ایک عمل دورانِ خطبہ خطیب کے قریب ہو کر بیٹھنا ہے۔ انتہائی افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد اساتذہ کی قریبی نشستوں کو خالی چھوڑ کر دور بیٹھنا پسند کرتی ہے اور اس سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ مدرسین کی ایک بڑی تعداد کو اس بات سے کچھ غرض نہیں کہ طلبہ نزدیک ہیں یا دور۔ ان کا مطمع نظر لیکچر کے لیے مقررہ وقت گزارنے کے لیے کچھ کہنا ہے۔ اپنی بات طلبہ کو سنانے اور ان کے دلوں میں اُتارنے کے لیے مختلف اسالیب و وسائل اختیار کرنے کی کوشش کرنا ان کی کتابِ زندگی میں شامل ہی نہیں۔ فَإلی اللّٰہ المشتکی وَھُوَ الْمُسْتَعَانُ عَلیٰ مَا یَفْعَلُوْنَ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
Flag Counter