Maktaba Wahhabi

117 - 413
ہم نے عرض کیا:’’ یقینا ہم نے سنا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سنو۔‘‘ ہم نے عرض کیا:’’ یقینا ہم نے سنا۔‘‘ ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بلاشک و شبہ میرے بعد امراء ہوں گے، تم ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرنا اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی اعانت کرنا، کیونکہ جس نے ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیا اور ان کے ظلم پر ان کی مددکی وہ میرے پاس حوض[ کوثر] پر نہیں آئے گا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث شریف کے مطابق آغاز گفتگو سے قبل اپنے شاگردوں کو تین دفعہ فرمایا کہ :’’ سنو ‘‘ اور اس سے مقصود یہ تھا کہ وہ آپ کی بات سننے کی خاطر ہمہ تن گوش ہو جائیں۔ وَ اللّٰہُ تَعَالیٰ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔ ۔۔۔۔۔۔
Flag Counter