Maktaba Wahhabi

150 - 413
حضرت ام سلیم[1] رضی اللہ عنہا سے،کہ انہوں نے عرض کیا :[2] ’’ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! خَادِمُکَ أَنَسٌ اُدْعُ اللّٰہَ لَہٗ ‘‘۔ فَقَالَ:’’ اَللَّھُمَّ أَکْثِرْ مَالَہُ وَوَلَدُہُ، وَبَارِکُ لَہُ فِیْمَا أَعْطَیْتَہُ ‘‘۔[3] ’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنے کا خادم انس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعافرمائیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:’’ اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کیجیے اور آپ نے جو کچھ اس کو عطا فرمایا ہے اس کے لیے اس میں برکت عطا فرمائیے۔‘‘ اس حدیث شریف کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شاگردوں کے لیے دعا فرمائی۔ خلاصہ گفتگو یہ کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے شاگردوں کے لیے فرمائش پر اور بلا فرمائش بھی علم اور دیگر باتوں کے متعلق دعا فرمایا کرتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔
Flag Counter