Maktaba Wahhabi

335 - 413
انہوں نے بیان کیا : ’’کُنْتُ غُلَامًا فِي حَجْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، وَکَانَتْ یَدِيْ تَطِیْشُ فِي الصَّحْفَۃِ، فَقَالَ لِي رَسُوْلُ اللّٰہُ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’یَا غُلَامُ! سَمِّ اللّٰہَ، وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ، وَکُلْ مِمَّا یَلِیکَ‘‘۔[1] ’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیرِ تربیت ایک بچہ تھا اور [دورانِ کھانا]میرا ہاتھ برتن میں گھومتا تھا، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے بچے! بسم اللہ پڑھو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ، اور [برتن میں ]اپنی قریبی جگہ سے کھاؤ۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے زیرِ کفالت یتیم بچے کو آداب طعام کی تعلیم دیتے وقت کس قدر شفیق و مہربان تھے! امام ابو داودرحمہ اللہ تعالیٰ کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اُدْنُ مِنِّيْ، فَسَمِّ اللّٰہَ، وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ، وَکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ۔‘‘[2] ’’مجھ سے قریب ہو جاؤ، بسم اللہ پڑھو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔‘‘ اور امام ترمذی رحمہ اللہ کی روایت میں ہے: ’’ اُدْنُ یَا بُنَيَّ۔‘‘[3] ’’اے میرے چھوٹے بیٹے! قریب ہو جاؤ۔‘‘
Flag Counter