Maktaba Wahhabi

374 - 413
٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید رضی اللہ عنہ کو دیئے گئے حکم کی علت کو بیان فرمایا کہ مجھے اپنی تحریر کے سلسلے میں یہود پر اعتماد نہیں۔ علامہ مبارک پوری رحمہ اللہ تعالیٰ شرح حدیث میں تحریر کرتے ہیں : ’’[وَقَالَ] أَيْ النّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ تَعْلِیْلِ الْأَمْرِ عَلَی وَجْہِ الْاِسْتِئْنَافِ الْمُبِیْنِ۔‘‘[1] ’’ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کی علت ذکر فرماتے ہوئے نیا جملہ بیان کی خاطر ارشاد فرمایا۔‘‘ بلاشبہ یہ اسلوب تعمیل حکم میں جوش و خروش میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ خلاصہ گفتگو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طلبہ کی صلاحیتوں سے خوب آگاہ تھے، اور ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان میں سے ہر ایک کے ساتھ معاملہ فرماتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔
Flag Counter