Maktaba Wahhabi

399 - 413
انہوں نے بیان کیا:’’ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا:’’ اللہ تعالیٰ کی قسم! یہ ایسے تو نازل نہ ہوئی تھی۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے کہا:تجھ پر افسوس! اللہ تعالیٰ کی قسم! بے شک میں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پڑھا، تو آپ نے فرمایا:’’ تم نے عمدگی سے پڑھا ہے۔‘‘ اس حدیث شریف کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کی تعریف [تم نے عمدگی سے پڑھا] کے الفاظ مبارکہ ساتھ فرمائی۔ ب۔امام احمد کی روایت : امام احمد رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ: ’’ اَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَتَاہُ بَیْنَ أَبِي بَکْرٍ وَّ عُمَرَ رضی اللّٰه عنہما، وَعَبْدُ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ یُصَلِّيْ، فَافْتَتَحَ النِّسَآئَ، فَسَحَلَھَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا کَمَا أُنْزِلَ فَلْیَقْرَأْہُ عَلَی قِرَائَ ۃِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ‘‘۔ ثُمَّ تَقَدَّمَ یَسْأَلُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُولُ:’’ سَلْ تُعْطَہٗ، سَلْ تُعْطَہ[سَلْ تُعْطَہْ] ‘‘ فَقَالَ فِیْمَا سَأَلَ:’’ اَللَّھم إِنِّيْ أَسْأَلُکَ إِیْمَانًا لاَ یَرْتَدُّ، وَنَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ، وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ أَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ ‘‘۔ قَالَ:’’ فَأَتَی عُمَرُ عَبْدَ اللّٰہِ لِیُبَشِّرَہُ فَوَجَدَ أَبَا بَکْرٍ رضی اللّٰه عنہم قَدْ سَبَقَہُ، فَقَالَ:’’ إِنْ فَعَلْتَ،لَقَدْ کُنْتَ سَبَّاقًا بِالْخَیْرِ ‘‘۔[1]
Flag Counter