Maktaba Wahhabi

179 - 380
(( اِحْتَجَمَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَھُوَ مُحْرِمٌ (وَفي روایۃ:) فِيْ رَأْسِہٖ مِنْ صُدَاعٍ )) [1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں فصد کروائی (اور ایک روایت میں ہے )یہ فصد ایک درد کی وجہ سے سر میں کروائی تھی۔‘‘ جبکہ سنن ابو داود ونسائی اور مسند احمد میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِحْتَجَمَ، وَھُوَ مُحْرِمٌ، عَلَیٰ ظَھْرِ الْقَدَمِ، مِنْ وَجَعٍ کَانَ بِہٖ )) [2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درد کی وجہ سے احرام کی حالت میں اپنے پاؤں پر فصد کروائی۔‘‘ سر میں فصد کروانے کے لیے کچھ بال کاٹنے ضروری ہوتے ہیں مگر ان احادیث میں کسی فدیے کاکوئی ذکر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فر ماتے ہیں کہ ایسی مجبوری کی صورت میں تھوڑے سے بال کٹوانے پر بھی کوئی فدیہ نہیں ہے۔ (مناسک الحج والعمرۃ للألباني، ص: ۹، ۱۰)
Flag Counter