Maktaba Wahhabi

275 - 380
’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ سارے جہاں کی بادشاہی اور ہر قسم کی تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔‘‘ عام حجاج کو چاہیے کہ یہ دعا اور ایسی ہی قرآن وسنت سے ثابت شدہ مسنون دعائیں مانگیں۔ مذکورہ دعا کے علاوہ اس دن کے لیے کوئی مخصوص دعا ثابت نہیں ہے۔ طواف اور سعی کی طرح عرفات کی دعاؤں کی بھی مطبوعہ کاپیاں بکتی ہیں۔ اُن کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ مطلق دعائیں کریں جن میں اپنی اور اعزاء و اقارب کی دینی و دنیوی بھلائی ہو۔ حجاج کے لیے کسی معتبر ومستند کتاب سے دیکھ کر دعائیں پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ معتبر ومستند وہی کتاب ہوسکتی ہے جس میں کتاب وسنت (قرآن وحدیث) کی دعائیں ہوں۔ حُجاج کی آسانی کے لیے دین و دنیا کی بھلائی پر مشتمل کچھ مسنون دعائیں ہم یہاں نقل کررہے ہیں جنھیں آپ نہ صرف یہ کہ میدانِ عرفات میں مانگ سکتے ہیں بلکہ دورانِ طواف وسعی، دورانِ قیامِ منیٰ ومزدلفہ حتیٰ کہ اپنے گھروں، دکانوں، دفتروں اورمسجدوں میں ہر جگہ مانگ سکتے ہیں۔
Flag Counter