Maktaba Wahhabi

284 - 380
’’اے ہمارے رب! جہنم کے عذاب سے ہمیں بچالے، اس کا عذاب تو چمٹ جانے والا ہے۔‘‘ 36۔{رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِِمَامًا} [الفرقان: ۷۴] ’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام (سب سے بڑا متقی )بنا۔ ‘‘ 37۔ {رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِِیْمَانِ وَلاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِِنَّکَ رَؤفٌ رَّحِیْمٌ}[الحشر: ۱۰] ’’اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوںمیں اہلِ ایمان کے لیے کوئی بُغض نہ رکھ، اے ہمارے رب! تو بڑا مہربان اور رحیم ہے۔‘‘ 38۔{رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِِلَیْکَ اَنَبْنَا وَاِِلَیْکَ الْمَصِیْرُ . رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا اِِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ} [الممتحنۃ: ۴، ۵] ’’اے ہمارے رب! تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کرلیا اورتیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے ۔ اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے لیے فتنہ نہ بنا دے اور اے ہمارے رب! ہمارے قصوروں سے درگزر فرما، بیشک توہی زبردست اور دانا ہے۔‘‘ 39۔{الّٰلھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ بِیَدِکَ
Flag Counter