Maktaba Wahhabi

45 - 380
’’جس نے حج کیا اوردورانِ حج اس سے نہ کوئی شہوانی فعل سرزد ہوا اورنہ ہی اس نے فسق وفجور (گناہ) کا ارتکاب کیا۔ وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوکر لوٹا، گویا آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔‘‘ صحیح مسلم وابن خزیمہ میں حضرت ابن شماسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ معروف صحابی رسول حضرت عَمرو بن عاص رضی اللہ عنہ پر موت کا عالَم طاری ہوا تو اس وقت ہم ان کے پاس موجود تھے ۔ وہ دیر تک خشیتِ الٰہی سے روتے رہے اورپھر اپنے قبولِ اسلام کا واقعہ سنانے لگے اور فرمایا: ’’جب اللہ نے میرے دل میں قبولِ اسلام کا جذبہ پیدا کیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اورعرض کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنا دستِ مبارک آگے بڑھائیے تاکہ میں بیعت کروں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک بڑھایا تو میں نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عَمرو! کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ایک شرط پیش کرنا چاہتا ہوں۔ فرمایا: وہ کیا؟ میں نے عرض کیا: صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عَمرو! کیا تمھیں معلوم نہیں:
Flag Counter