Maktaba Wahhabi

103 - 199
معدے کی نالی، معدے ،لبلبے اور جگر کی سوزش کا تعلق شراب نوشی سے ہے۔ دل کے عضلات کا تباہ ہو جانا (Cardiomyopathy)، بلڈ پریشر کا بڑھنا (Hypertension)، دل کی شریان کا خراب ہونا (Coronary Artherosclerosis) دل کی تکلیف (انجائنا) اور دِل کے دورے، ان تمام عوارض کا تعلق کثرتِ شراب نوشی سے ہے۔ دماغی فالج اور فالج کی مختلف اقسام کا تعلق بھی شراب نوشی سے ہے۔ مختلف اعصابی و دماغی امراض (Peripheral Neuropathy, Cortical Atrophy, Cerebellar Atrophy) اورفالج کی مختلف اقسام میں پچھلے واقعات کا بار بار دہرانا بھی شراب نوشی کی کثرت سے رونما ہونے والی تھایامین کی قلت کا نتیجہ ہے۔ یاد داشت خراب ہونا(Wernicke-Korsakoff Syndrome with Amnesia) بَیری بَیری کا مرض اور دوسری بیماریاں بھی شراب نوشوں میں عام ہیں۔ ڈیلیریم ٹریمنس شراب نوشی سے بار بار لاحق ہونے والا سنگین عارضہ ہے جو بعض اوقات آپریشن کے بعد رونما ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ موت کا باعث بن جاتا ہے۔ ذہنی اختلال، دہشت، گھبراہٹ اور وہم اس کی علامات ہیں۔ اینڈو کرائن (درون افرازی) غدود کی خرابیاں، مثلاً: Myoxodema, Hyperthyroidism, Florid cushing خون کے سُرخ ذرات کے عوارض، فولک ایسڈ کی کمی، خون کی کمی اور اس کے نتیجے میں Mycirocytic Anemiaاور خون میں سرخ ذرّات کی کمی (اینیمیا)اور یرقان وغیرہ کی بیماریاں بھی شراب نوشی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ خون کے سفید ذرات (Platelets) میں کمی اور ان کی دیگر خرابیاں۔
Flag Counter