Maktaba Wahhabi

62 - 199
سوال :5 موت کے بعد زندگی کیوں؟ ’’آپ آخرت، یعنی موت کے بعد زندگی کے وجود کو کیسے ثابت کریں گے؟‘‘ کئی لوگ حیران ہو ں گے کہ سائنسی اور عقلی دلائل کا حامل ایک شخص اخروی زندگی پر کیسے یقین رکھ سکتا ہے؟بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جو شخص آخرت کی زندگی پر یقین رکھتا ہے وہ صرف اندھے اعتقاد کی بنا پر ایسا کرتا ہے جبکہ اُخروی زندگی پر میرا یقین عقلی دلائل پر مبنی ہے۔ آخرت کا عقیدہ عقلی بنیاد پر قرآن عظیم میں ایک ہزار سے زیادہ آیات ہیں جو سائنسی حقائق پر مبنی ہیں۔ اس کے لیے میری کتاب Quran and Modern Science: Compatible or Incompatible? (قرآن اور جدید سائنس: مطابقت رکھتے ہیں یا عدم مطابقت؟) دیکھیے۔ قرآن میں مذکور بہت سے حقائق گزشتہ چند صدیوں میں سائنسی سطح پر دریافت ہوئے ہیں۔ لیکن سائنس ابھی تک قرآن کے ہر بیان کی تصدیق کی سطح پر نہیں پہنچی۔ فرض کریں قرآن میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس میں سے 80 فیصد بیانات سو فیصد درست ہیں۔ باقی 20 فیصد بیانات کے متعلق سائنس کوئی حتمی بات نہیں کہتی کیونکہ ابھی وہ اس
Flag Counter