Maktaba Wahhabi

126 - 199
جواب دیا : ’’وہ گروہ جو اس راستے پر ہے جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔‘‘[1] قرآن عظیم کی بہت سی آیات میں کہا گیا ہے: ’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔‘‘ ایک سچے مسلمان کو قرآن اور صحیح حدیث کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ کسی بھی عالم یا امام سے متفق ہو سکتا ہے جب تک اس کے افکار و نظریات قرآن اور حدیث کی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ اور اگر اس کے نظریات اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے برعکس ہوں تو پھر ان کی کوئی اہمیت نہیں، چاہے وہ کوئی کتنا ہی بڑا عالم یا دینی رہنماہو۔ اگر تمام مسلمان قرآنِ کریم ہی کو سمجھ کر پڑھیں اور صحیح حدیث سے وابستہ رہیں تو ان شا ء اللہ تمام اختلافات مِٹ جائیں گے اور ہم ایک متحد اُمت بن جائیں گے۔
Flag Counter