Maktaba Wahhabi

141 - 199
بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ہندی میں کہا کرتے تھے: ’’ہم دیکھناچاہتے ہیں‘‘ گویا ہندی اوراردو میں ’’ہم‘‘ رائل پلورل ہے۔ اسی طرح عربی میں جب اللہ قرآن میں اپنا ذکر کرتا ہے تووہ اکثر عربی لفظ نحنُ استعمال فرماتا ہے۔ یہ لفظ عدد کی جمع کو نہیں بلکہ احترامی جمع کو ظاہر کرتا ہے۔ توحید اسلام کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔ ایک اور صرف ایک معبود حقیقی کا وجود اوراس کا بے مثل ہونا وہ مضامین ہیں جن کا قرآن مجید میں متعدد بار ذکر کیا گیا ہے۔ مثال کے طورپر سورۂ اخلاص میں ارشاد ہوا: ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ’’کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter