Maktaba Wahhabi

151 - 199
2) دس سورتوں سے قبل دو حروف مقطعات آتے ہیں: 20ویں سورت طٰہٰ انھی حروف مقطعات سے شروع ہوتی ہے۔ 27ویں سورت النمل کا آغاز طٰسٓ کے حروف سے ہوتا ہے۔ 36ویں سورت یٰسٓ کا آغاز یٰسٓ کے حروف سے شروع ہوتی ہے۔ 40 ویں سے46 ویں تک مسلسل سات سورتیں حٰمٓ (ح م) کے حروف مقطعات سے شروع ہوتی ہیں۔ 40 ویں سورت الغافر یا المؤمن 41 ویں سورت حٰمٓ السجدۃ 42 ویں سورت الشورٰی 43 ویں سورت الزخرف 44ویں سورت الدخان 45 ویں سورت الجاثیۃ 46ویں سورت الأحقاف 3) 14سورتوں کا تین تین حروف مقطعات سے آغاز ہوتا ہے۔ حسب ذیل چھ سورتیں الف ل م(الٓمَّ) سے شروع ہوتی ہیں: دوسری سورت البقرۃ تیسری سورت آل عمران 14ویں سورت العنکبوت 30ویں سورت الروم 31ویں سورت لقمان
Flag Counter