Maktaba Wahhabi

198 - 199
﴿أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ ﴾ ’’کیا کافروں نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین باہم ملے جلے تھے، پھر ہم نے انھیں جدا کردیا، اور ہم نے ہر زندہ چیز پانی سے پیدا کی۔کیا پھر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے؟‘‘ [1] ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾ ’’وہی توہے جس نے تمھارے لیے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے آسمان کی طرف توجہ فرمائی اور سات آسمان استوار کیے اور وہ ہرچیز کو خوب جانتا ہے۔‘‘ [2] یہاں بھی اگرآپ{ثُمَّ}کا ترجمہ غلط طورپر ’’پھر‘‘ کریں گے تو یہ آیت قرآن کی بعض دوسری آیات اور بگ بینگ کے نظریے سے متصادم ہوگی، لہٰذا لفظ{ثُمَّ}کا صحیح ترجمہ ’’مزید برآں‘‘ ’’بیک وقت‘‘ یا ’’اس کے ساتھ ساتھ‘‘ ہے۔
Flag Counter