Maktaba Wahhabi

111 - 393
نکاح کے رستے میں کئی رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں، کبھی فقر کی رکاوٹ ہوتی ہے اور کبھی عقد زواج سے متعلق وارث اپنے فرض کے ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں بلکہ نکاح کے رستے میں وہ رکاوٹ بن جاتے ہیں، اسلام ان رکاوٹوں سے غافل نہیں، اس نے انھیں دور کرنے کے لیے کامیاب حل پیش کیے ہیں۔ آج مغربی سکالر اصلاح احوال اور شادی کی تاخیر کا سبب بننے والے امور پر غور کرنے کی جو بات کر رہے ہیں، اسلام نے بہت پہلے اس کی طرف توجہ مبذول کی ہے۔ مغربی سکالروں نے تو خرابی بسیار کے بعد اس طرف توجہ دی ہے، جیسا کہ ویل ڈیورنٹ نے لکھا ہے کہ ’’ یہ تضاد ہے کہ شادی سے قبل جنسی تعلقات میں اخلاقیات کو پیش کیا جائے الا یہ کہ شادی کی تاخیر کا سبب بننے والی قوتوں کا زبردست مقابلہ کیا جائے۔ ‘‘ [1]
Flag Counter