Maktaba Wahhabi

356 - 393
مبحث دوم عورت کا گھر سے باہر نکلنا ۲۲۔ تمہید: اسلام دین فطرت ہے، جو تمام حالات اور مختلف کیفیات کو ملحوظ رکھتا ہے، جب اسلام نے یہ قرار دیا کہ عورت کے لیے اصل بات یہ ہے کہ وہ گھر ہی میں رہے، تو اس نے اسے بعض حالات میں گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت دی ہے، لیکن شیطان اشاعت فاحشہ کے لیے عورت کے باہر نکلنے کو استعمال کرتا ہے، جیسا کہ نبی صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مطلع کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’ عورت پردہ ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے، تو شیطان اس کی طرف نظر اُٹھاتا ہے۔ ‘‘[1] یہی وجہ ہے کہ اسلام نے عورت کے نکلنے کے لیے کچھ آداب اور قیود مقرر کردیئے ہیں تاکہ شیطان کے لیے اشاعت فاحشہ کی خاطر عورت کے باہر نکلنے کو استعمال کرنا ممکن نہ رہے، اسلام نے عورتوں سے ان آداب کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے، جیسا کہ عورتوں کے اپنے گھروں سے نکلنے کے وقت اس نے مردوں سے بھی بعض آداب کی پابندی کا تقاضا کیا ہے۔
Flag Counter