Maktaba Wahhabi

283 - 393
مبحث اوّل دلوں میں ایمان اور اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی مضبوطی ۲۔ گناہوں سے روکنے میں ایمان کا اثر۔ ۳۔ گناہوں سے توبہ میں ایمان کا اثر۔ ۲۔ گناہوں سے روکنے میں ایمان کا اثر: اسلامی شریعت مومنوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کو مضبوط کردیتی، ان کے ذہنوں کو اللہ تعالیٰ کے اوامر کے بجالانے اور نواہی سے اجتناب کرنے کو پختہ کردیتی ہے اور اس بات پر ایمان کو پکا کردیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے تمام افعال کو دیکھتا، سنتا اور جانتا ہے۔ اسلامی شریعت مومنوں کے نفسوں کی تربیت کرتی اور گناہوں سے بچانے والی دیگر تدابیر کی طرف ان کی راہنمائی کرتی ہے تاکہ ان میں سے ہر ایک کا نفس اور ضمیر بھی اندر سے منع کرے اور وہ ان کے اور شہوات میں ڈوبنے اور گناہوں کے ارتکاب کرنے میں حائل ہوجائے کیونکہ مومن کا پختہ عقیدہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے آسمانوں اور زمین کی کوئی چیز بھی مخفی نہیں اور وہ ذات پاک دلوں کی دھڑکنوں تک سے آگاہ ہے۔ مومنوں کی تاریخ بھی ہماری اس بات کی شاہد ہے، بطورِ مثال ہم یہاں اس واقعہ کو بیان کریں گے، جسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص مرثد بن ابی مرثد تھے، جو مکہ مکرمہ سے مسلمان قیدیوں کو نکال کر مدینہ منورہ لے آیا کرتے تھے، مکہ میں عناق نامی ایک طوائف تھی، جس سے ان کے تعلقات تھے، انھوں نے مکہ سے ایک قیدی کے لانے
Flag Counter