Maktaba Wahhabi

239 - 393
فصل سوم شادی کو فحاشی کا سبب بنے سے روکنے والی تدبیر ۱۔ تمہید: اسلامی شریعت میں نکاح سے مقصود نگاہ کو نیچے رکھا اور شرم گاہ کی حفاظت کرنا ہے، اس لیے نکاح اپنے اہم کردار کو ادا کرنے کے لیے بعض آداب کا متقاضی ہے اور اگر نکاح سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہوں تو پھر وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ازدواجی تعلق کو آسانی کے ساتھ ختم کردیا جائے اور کسی دوسری عورت سے شادی کرلی جائے ورنہ نکاح بذاتِ خود فحاشی کا سبب بن جائے گا۔ اس فصل میں ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ پہلے ان آداب کو بیان کریں، شادی میں جنھیں ملحوظ رکھنا واجب ہے پھر نکاح کے ربط کو آسانی کے ساتھ خاتمہ پر گفتگو کریں گے اور پھر کسی دوسری عورت کے ساتھ شادی کے جواز پر روشنی ڈالیں گے، ان تینوں مسائل کو الگ الگ مستقل مبحث میں بیان کیا جائے گا۔ مبحث اوّل وہ آداب جنھیں نکاح میں ملحوظ رکھنا واجب ہے ۲۔ اوّلاً:زانیوں کے ساتھ نکاح کی حرمت۔ ۳۔ ثانیاً:میاں بیوی کے لیے جنسی تعلقات پر دو پوشی۔ ۴۔ بوقت جماع پردہ کا حکم۔ ۵۔ ب۔ جماعت کے حالات کے بارے میں گفتگو کی ممانعت۔
Flag Counter