Maktaba Wahhabi

20 - 393
فصل اوّل تمام آسمانی ادیان کا زنا کو حرام قرار دینا ۱۔ فصل کا خاکہ: تینوں آسمانی ادیان، یہودیت، عیسائیت اور اسلام زنا کی حرمت و قباحت پر متفق ہیں۔ اللہ جل شانہٗ کی توفیق سے مبحث اوّل میں ہم زنا کے بارے میں یہودیت و عیسائیت کے موقف کو اور مبحث دوم میں اسلام کے موقف کو ذکر کریں گے۔ مبحث اوّل یہودیت و عیسائیت نے زنا کو حرام قرار دیا ہے ۲۔ تقسیم: ہم پہلے زنا کے بارے میں یہودیت کے موقف کو اور پھر عیسائیت کے موقف کو بیان کریں گے اور ان شاء اللہ تعالیٰ اس سلسلہ میں تورات و انجیل کے نصوص سے استدلال کریں گے۔ مطلب اوّل یہودیت نے زنا کو حرام قرار دیا ہے ۳۔ زنا فحاشی اور گندگی ہے۔ ۴۔ سابقہ امتیں زنا کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں۔ ۵۔زنا کی شدید سزائیں۔(الف)جسمانی سزائیں،(ب)معنوی سزائیں۔ ۶۔یہودیت میں زنا سے بچانے والی تدابیر۔ ۷۔ خلاصۂ کلام۔
Flag Counter