Maktaba Wahhabi

210 - 393
مبحث سوم زنا کے مشابہہ نکاح کی صورت کی حرمت ۸۔ تمہید۔ ۹۔ اولاً:نکاح متعہ کی حرمت۔ ۱۰۔ ابتداء میں متعہ کا جواز مطلقاً نہیں تھا۔ ۱۱۔ متعہ کی حرمت پر اجماعِ اُمت۔ ۱۲۔ متعہ کے بارے میں حضرت ابن عباس رحمہ اللہ کا مؤقف۔ ۱۳۔ ثانیاً:حلالہ کی حرمت۔ ۸۔ تمہید: نکاح کی دو صورتیں ایسی ہیں، جنھیں اسلام نے حرام قرار دیا ہے کیونکہ ان میں سے ہر صورت زنا کے مشابہہ ہے اور یہ دو صورتیں ہیں۔(۱)نکاح متعہ اور(۲)نکاح حلالہ، ان دونوں صورتوں کے بارے میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ ترتیب کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ ۹۔ اولاً:نکاح متعہ کی حرمت: اسلامی شریعت نے نکاح متعہ کو حرام قرار دیا ہے [1] کیونکہ اس کی زنا کے ساتھ مشابہت ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’ صحیح ‘‘ میں روایت کیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے زمانہ میں متعہ اور پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمادیا تھا۔ [2]
Flag Counter