Maktaba Wahhabi

211 - 393
امام مسلم رحمہ اللہ نے سبرہ جہینی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ نے یہ فرمایا:’’ لوگو! میں نے تمھیں عورتوں سے متعہ کی اجازت دی تھی مگر اب اللہ تعالیٰ نے اسے روزِ قیامت [1] تک حرام قرار دیا ہے، جس کے پاس متعہ کے لیے کوئی عورت ہو وہ اسے چھوڑ دے اور جو مال تم نے انھیں دیا ہے، وہ ان سے واپس نہ لو۔ [2] مسلم کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ آج کے اس دن سے لے کر قیامت کے دن تک حرام ہے اور اگر کسی نے(کسی عورت کو)کوئی چیز دی ہو، تو وہ اس سے واپس نہ لے۔ [3]، [4] امام ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حکمران بنے، تو آپ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین بار متعہ کی اجازت دی تھی اور پھر آپ نے اسے حرام قرار دے دیا۔ اللہ کی قسم! اگر مجھے کسی کے بارے میں علم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود متعہ کرتا ہے، تو میں اسے پتھروں سے سنگسار کردوں گا۔ الا یہ کہ وہ چار گواہ پیش
Flag Counter