Maktaba Wahhabi

54 - 393
(۳) دَیُّوث۔ [1] جب اس شخص کے بارے میں اسلام کا یہ موقف ہے، جو اپنے گھر والوں میں خباثت پر خاموش رہتا ہو تو اس شخص کے بارے میں اسلام کے موقف کا خود اندازہ فرمالیجیے، جو خود خبیث اور گندے فعل کا ارتکاب کرتا ہو؟ ۱۹۔ عورت کے لیے اپنی عزت کا دفاع واجب ہے: مسلمان عورت کے لیے اپنی عزت و آبرو کا دفاع کرنا واجب ہے، خواہ اس سے اس کے ساتھ بدکاری کا ارادہ کرنے والا قتل ہوجائے، قتل کردینے کی صورت میں عورت سے کوئی مؤاخذہ نہیں ہوگا۔ امام عبدالرزاق اور امام ابن ابی شیبہ نے عبید بن عمر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ ایک آدمی نے خاندان ہذیل کے ایک شخص کو مہمان بنایا تو ان کی ایک باندی ایندھن لینے گئی تو اس نے اس سے برائی کا ارادہ کیا تو اس باندی نے اسے پتھر مار کر قتل کردیا۔ یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا:اسے اللہ تعالیٰ نے قتل کیا ہے، اس کی کبھی بھی دیت ادا نہیں کی جائے گی۔ [2] شیخ عبدالقادر عودہ نے لکھا ہے کہ ’’ جب کوئی عزت و آبرو پر گلہ آور ہو تو اسے دور کرنا واجب ہے، جب کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ دست درازی کا ارادہ کرے اور قتل کیے بغیر عورت کے لیے اسے دور ہٹانا ممکن نہ ہو تو عورت کے لیے اسے قتل کرنا واجب ہے، بشرطیکہ اس کے لیے ممکن ہو۔ [3]
Flag Counter