Maktaba Wahhabi

164 - 393
کہ امریکی قوم محبت کی طرف بہت دور تک ایک نئی نظر سے دیکھتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے ملک میں طلاق کی بہت کثرت ہوگئی ہے اور اس کا سبب واقعات و حقائق سے ٹکرانے کی وجہ سے شوہروں اور بیویوں کو لاحق ہونے والی ناکامی ہے۔ ‘‘[1] اگر اس کے بعد بھی کسی کو ان کی شادیوں کے ناکام ہونے کے بارے میں شک ہو تو وہ مغربی معاشرے میں طلاق کی شرح پر ایک نظر ڈال لے، مغربی جرمنی میں پچیس سال سے کم عمر کے جوڑوں میں طلاق کی شرح پینتیس فی صد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ امریکہ اور یورپ کے بعض علاقوں میں شرح طلاق ۶۲ % تک پہنچ گئی ہے۔ [2]، [3] طلاق کی یہ بڑھتی ہوئی شرح کس بات کی دلیل ہے؟ ناکام شادی کی یا کامیاب شادی کی؟ جہاں تک زوجین کے اخلاص اور ایک دوسرے کے ساتھ وفا کا تعلق ہے، تو یہ بھی ہم ان رپورٹوں پر چھوڑتے ہیں، جو وقتاً فوقتاً اس سلسلے میں شائع کی جاتی ہیں۔ [4]
Flag Counter