Maktaba Wahhabi

23 - 393
بھی زنا ایک سنگین جرم ہے۔ (۱)جسمانی سزائیں: تورات میں زانیوں کے لیے بہت شدید سزائیں بیان کی گئی ہیں اور یہ سزائیں ہیں:قتل کردینا، آگ میں جلادینا اور پتھروں کے ساتھ رجم کرنا۔ قتل کی صورت میں سزا کا ذکر سفر احبار میں ہے: ’’ جو شخص دوسرے کی بیوی سے یعنی اپنے ہمسایہ کی بیوی سے زنا کرے، تو وہ زانی اور زانیہ دونوں ضرور جان سے مار دیئے جائیں اور جو شخص اپنی سوتیلی ماں سے صحبت کرے، اس نے اپنے باپ کے ستر کو بے پردہ کیا، وہ دونوں قتل کردیئے جائیں، ان کا خون انہی کی گردن پر ہوگا۔ ‘‘ [1] آگ میں جلا کر قتل کردینے کی سزا کا حکم بھی اسی سفر میں موجود ہے: ’’ اور اگر کوئی شخص اپنی بیوی اور اپنی ساس دونوں کو رکھے تو یہ بے حیائی ہے، تو وہ آدمی اور وہ عورتیں یعنی تینوں کو جلادیا جائے تاکہ تمہارے درمیان فحاشی نہ رہے۔ ‘‘ [2] سزائے رجم کا حکم اس دوشیزہ کے لیے بیان کیا گیا ہے، شادی کے وقت جس کے بارے میں واضح ہوجائے کہ وہ عفیف نہیں ہے تو تمام اہل شہر اسے سنگسار کردیں، سفر ثنیۃ الاشتراع میں ہے: ’’ اگر یہ بات سچ ہو کہ لڑکی میں کنوارے پن کے نشان نہیں پائے گئے، تو وہ اس لڑکی کو اس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر نکال لائیں اور اس کے شہر کے تمام لوگ اسے سنگسار کریں حتی کہ وہ مرجائے کیونکہ اس نے اپنے
Flag Counter