Maktaba Wahhabi

28 - 393
یٰٓـاَیُّھَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِ … انْ اُوْتِیْتُمْ ھٰذَا فَخُذُوْہُ[1]، [2] ’’(اے پیغمبر!جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں، ان کی وجہ سے غم ناک نہ ہونا… اگر تم کو یہی(حکم)ملے تو قبول کر لینا۔‘‘ دوسری بات: یہودی ذرائع ابلاغ یہ کہتے ہوئے اسلام کے خلاف بہت پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ اس میں مجرمین … جن میں زانی بھی ہیں … کے لیے بہت سزائیں ہیںحالانکہ وہ علم الیقین کی حد تک یہ بات جانتے ہیں کہ ان کے پاس جو تورات ہے، اس میں بھی آج تک اسی طرح کی سزائیں ہیں، جس طرح کی سزائیں اسلام میں ہیں حالانکہ انہوں نے تورات کے بہت سے مقامات مکیں تحریف بھی کر دی ہے لہٰذا ان کی ہم پر یہ بد ترین الزام تراشی ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے علانیہ جنگ بھی برپا کر رکھی ہے کہ آج تک ان سزاؤں کو نافذ کرتے رہے ہیں حالانکہ وہ اس بات کو بھول رہے ہیں کہ وہ تو ان سزاؤں کی تنفیذ کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں حالانکہ ان کا ذکر تورات میں موجود ہے، انہیں چاہیے تھا کہ وہ ہم مسلمانوں کی اپنے دین کے ساتھ وابستہ ہونے اور اس کے احکام کو نافذ کرنے پر تعریف کرتے اور خود اپنی مذمت کرتے۔
Flag Counter