Maktaba Wahhabi

313 - 393
گانے کی اجازت دیتے ہیں۔ انھوں نے اس کے جواب میں فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ کام فساق کرتے ہیں۔ [1] ابوبکر طرطوش نے لکھا ہے کہ امام ابوحنیفہ کا مذہب یہ ہے کہ آپ گانے بجانے کو مکروہ کہتے ہیں اور گانے بجانے کے سننے کو گناہ قرار دیتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے کتاب ادب القضاء میں لکھا ہے کہ جو شخص بکثرت گانا سنے، تو وہ بے وقوف ہے، اس کی شہادت مردود ہوگی۔ [2] عبداللہ بن امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد گرامی سے گانے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے، اس لیے یہ مجھے پسند نہیں، پھر انھوں نے امام مالک رحمہ اللہ کا یہ قول ذکر کیا کہ ہمارے فاسق لوگ یہ کام کرتے ہیں۔ [3] خلاصۂ کلام یہ کہ شہوتوں کے بھڑکانے میں گانے کا بہت بڑا کردار ہے، اسلامی شریعت نے اسے حرام قرار دیا اور اسے شدید حرام قرار دیا ہے، اس طرح ہماری شریعت إغاء نے ایک ایسا دروازہ بند کردیا ہے، جو فحاشی کے ارتکاب کی طرف لے جاتا ہے۔
Flag Counter