Maktaba Wahhabi

86 - 393
حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ’’ ریاست ہائے متحدہ میں ہرسال ایک ملین سے زیادہ اسقاطِ حمل کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ‘‘ [1] جہاں تک ان ملکوں میں آبادی کی تعداد میں کمی کا مسئلہ ہے، تو اس کے بارے میں فیوجین گرینک نے لکھا ہے کہ ’’ گزشتہ دس سالوں میں کئی یورپی ممالک میں شرح پیدائش میں کمی ہوئی ہے، بعض ممالک میں یہ کمی اس حد تک ہوئی ہے کہ شرح اموات شرح پیدائش سے زیادہ ہوگئی ہے، آبادی کی تعداد میں واقعی کمی کا نوٹس اس وقت لیا گیا، جب بعض ملکوں میں آبادی کی تعداد کو روکنے کے لیے باقاعدہ پروگرام بنایا گیا، بطورِ مثال گزشتہ دس سالوں میں برطانیہ میں شرح پیدائش میں کمی کی اوسط ۳۰ % ہے۔ ‘‘[2] ایک چارٹ سے ہم شرح پیدائش میں کمی کی مقدار کو واضح کرتے ہیں، بعض یورپی ممالک میں ہر سال اس کمی میں اضافہ ہورہا ہے، ہم قاری کے سامنے ۱۸۷۶ء، ۱۹۷۰ء کے اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں۔ شرح پیدائش ملک کا نام ۱۸۷۶ء ۱۹۷۰ء ۱۹۷۵ء برطانیہ ۳، ۳۶ ۳، ۱۶ ۵، ۱۲
Flag Counter