Maktaba Wahhabi

105 - 413
۲:حدیث البراء رضی اللہ عنہ : امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت البراء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ خَرَجَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَوْمَ أَضْحَی فَصَلَّی الْعِیْدَ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْھِہٖ وَقَالَ:’’إِنَّ أَوَّلَ نُسُکِنَا فِيْ یَوْمِنَا ھٰذَا أَنْ نَبْدَأَ بِالصَّلاَۃِ، ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ…الحدیث‘‘۔[1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی کے دن بقیع کی طرف تشریف لے گئے اور[نمازِ عید کی] دو رکعت پڑھائیں، پھر ہماری طرف چہرہ [مبارک] کرکے فرمایا:’’یقینا آج کے ہمارے دن کی پہلی عبادت یہ ہے کہ ہم نماز کے ساتھ ابتدا کریں، پھر واپس آکر قربانی کریں … الحدیث۔‘‘ اس حدیث شریف میں حضرت البراء رضی اللہ عنہ نے دورانِ خطبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ [آپ نے چہرہ [مبارک] ہماری طرف کیا]امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث پر عنوان بایں الفاظ تحریر کیاہے: [بَابُ اِسْتِقْبَالِ الْإِمَامِ النَّاسَ فِيْ خُطْبَۃِ الْعِیْدِ] [2] [خطبہ عیدمیں امام کا لوگوں کی طرف رخ کرنے کے متعلق باب] ۳:حدیث ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ : امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ ہی نے حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَخْرُجُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَی إِلَی الْمُصَلَّی، فَأَوَّلُ شَیْئٍ یَبْدَأُ بِہٖ الصَّلاَ ۃُ، ثُمَّ یَنْصَرِفُ فَیَقُومُ مُقَابِلَ النَّاسِ،
Flag Counter